Get Alerts

اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی دے دی ، صدر ٹرمپ کا اعلان

 اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی دے دی ، صدر ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے غزہ سے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس بارے میں حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیا کہ حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے پہلے بھی حماس کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تیزی نہ دکھائے تو تمام شرائط ختم کر دی جائیں گی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر کا 20 نکاتی امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کر لیا ہے، تاہم کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور برطانوی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے مجوزہ کردار کو مسترد کر دیا ہے۔

مصر کے میڈیا کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات اتوار اور پیر کو منعقد ہوں گے جن میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے تفصیلات طے کی جائیں گی۔

ٹیگز: