Get Alerts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور میں کل 19.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 38 ملی میٹر ہوئی۔ گلبرگ میں 36، سمن آباد میں 35 اور اقبال ٹاؤن میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں میانوالی، اوکاڑہ، تاندلیانوالہ، رینالہ خورد اور فیروزوالہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی جگہوں پر بجلی کے نظام میں خلل پڑا۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ خاص طور پر لاہور، قصور، شیخوپورہ، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ٹیگز: