تھرپارکر : تھرپارکر کے قریب سرحدی گاؤں سنورانی میں بھارتی فورسز نے مویشیوں پر ظلم ڈھاتے ہوئے 8 بکریاں ہلاک کر دیں اور 54 کی ٹانگیں توڑ دیں۔
روایتی طور پر جب مویشی سرحد پار کرتے ہیں تو انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے، لیکن بھارتی فورسز نے اس بار سخت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف جانوروں کو زخمی کیا بلکہ کئی کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا۔ مویشیوں کے مالکان نے 43 بکریاں زخمی حالت میں قصابوں کو فروخت کر دیں جبکہ 11 زخمی بکریوں کا علاج جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی فورسز کے اس ظالمانہ رویے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات امن کے اصولوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے متاثرہ مویشی مالکان کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔