Get Alerts

ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ ، طلبا سے تفصیلی گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ ، طلبا سے تفصیلی گفتگو

راولپنڈی :  ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کے ساتھ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس نشست کے دوران طلباء اور فیکلٹی نے پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ سوالات و جوابات کے سیشن میں طلباء نے اپنے متعدد سوالات کے جامع جوابات حاصل کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایسے مزید انٹریکٹو سیشنز کی خواہش ظاہر کی۔

طلباء نے کہا کہ اس قسم کے سیشنز نوجوانوں میں آگاہی اور شعور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے۔ مزید برآں، طلباء نے پاک فوج کی معرکہ حق میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت اور خراج تحسین پیش کیا۔ 

ٹیگز: