Get Alerts

جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کی جوہری ٹیسٹ سائٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی مشق

جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کی جوہری ٹیسٹ سائٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی مشق

سئیول: شمالی کوریا کی طرف سے ایک طاقتور جوہری تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے بھی میزائل فائر کرنے کی مشقیں کی ہیں۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری تجرباتی سائٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی اس مشق کا مقصد شمالی کوریا کو سختی سے متنبہ کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ شمالی کوریا سے اپیل کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور اب سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔