اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ‘ میرا

اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ‘ میرا

لاہور: لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ، کسی بھی فلم میںبطور ہیروئن کردار ادا کرنے کیلئے دستیاب ہوں ۔

میرانے کہا کہ میری دنیا میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کے طور پر پہچان ہے اور مجھے اس پر بے پناہ فخر ہے ،حاسدین باتیں کرتے رہتے ہیں اس لئے میں ان کی فضول باتوں کو اہمیت دیتی ہوں اور نہ سرپر سوار کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں اور یہ لوگ اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے اوپر ہرگز کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی بلکہ ہر منفرد کردار نبھا کر اپنی شناخت قائم کی ہے اور فلم ” باجی “ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

میرا نے کہا کہ میرے اندر ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ،کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کی حامی بھرنے سے پہلے اپنے کردار کا ہر پہلو اور زاویے سے جائزہ لیتی ہوں اور پھر کام کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرتی ہوں۔