وینیو تبدیلی: پی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل کا فیصلہ ماننے سے انکار

وینیو تبدیلی: پی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل کا فیصلہ ماننے سے انکار

لاہور : ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا۔اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔  پہلے میچز ہیمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔

جے شاہ پہلے ورلڈ کپ کے شیڈول کو بھی بار بار تبدیل کرکے ورلڈکپ کا مزہ کر کرا کر چکے ہیں۔ جے شاہ نے اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کے یک طرفہ فیصلوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کر دیا۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے۔ کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا نے کا مطالبہ کر دیا۔ اجلاس میں وینیو شفٹنگ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں