پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹ کی قیمت 65 لاکھ تک پہنچ گئی

پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹ کی قیمت 65 لاکھ تک پہنچ گئی

دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ ایک بلاک بسٹر ہوتا ہے۔  دونوں ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو گجرات کے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک ہائی وولٹیج میچ میں ٹکرائیں گی۔

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان بقابلہ بھارت کے میچ کی تمام ٹکٹیں  29 اگست اور 3 ستمبر کو ٹکٹوں کی فروخت کے دو راؤنڈز کے دوران مکمل طور پر بک چکی ہیں۔ پرائمری مارکیٹ میں اب کوئی بھی ٹکٹ دستیاب نہیں ہے۔  تاہم، ٹکٹیں آن لائن اسپورٹس پلیٹ فارمز  جیسے ویاگوگو پر دستیاب ہیں۔


یہاں بھی شائقین کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ پچھلے کچھ دنوں میں ان پلیٹ فارمز پر قیمتیں ناقابل تصور سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ مثال کے طور پرساؤتھ پریمیم ویسٹ 2 میں ایک سیٹ پر 65 لاکھ 52 ہزار 876 روپے میں درج ہے۔


اپر ٹائر جس کے بارے میں بھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ میچوں کے بہترین نظاروں میں سے ایک ہے، اس میں سیکشن آر کی رو 3 میں ایک ٹکٹ 29 لاکھ 247 روپے کی ہے۔ 

لوئر ٹائر کی ایک ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 2 لاکھ  50 ہزار روپے کی ہے۔ 


یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ 10 ستمبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ہفتے کے روز آمنے سامنے ہوئیں لیکن بارش کے باعث کھیل بے نتیجہ ختم ہوا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، ہندوستان نے شاہین آفرید، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی تیز گیند بازی کے شاندار مظاہرہ کے خلاف 48.5  اوورز میں 266 رنز بنائے۔ پہلی اننگز کے بعد بارش نے کھیل روک دیا گیا تھا اور پھر میچ بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ 

10 ستمبر کے میچ کے لیے بھی کولمبو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ وینیو تبدیلی کے لیے رضا مند نہیں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں