Get Alerts

دنیا کے88 ممالک کی جیلوں میں 20  ہزار  پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

 دنیا کے88 ممالک کی جیلوں میں 20  ہزار  پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

اسلام آباد : دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20  ہزار  پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی شہری قید ہیں۔

 دستاویز کے مطابق ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں  جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ  پر  سزائے موت سنائی گئی ہےجبکہ سب سے زیادہ 10 ہزار  سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، اسپین میں 92،  افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقا میں 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔

ٹیگز: