لاہور : موٹر وے ایم 5 پر ظاہر پیر آرام گاہ کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ڈرائیور کا نیند آجانا تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں جن کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔