کیلیفورنیا : فیس بک نے نوجوان صارفین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اپنے پرانے فیچر ‘Poke’ کو ایک نیا روپ دے کر دوبارہ متعارف کرایا ہے۔ اب فیس بک پروفائلز پر ایک نیا بٹن ہوگا جس سے صارفین براہِ راست اپنے دوستوں کو پوکے بھیج سکیں گے اور یہ فوری نوٹیفکیشن کی صورت میں پہنچے گا۔
میٹا نے ایک نیا ‘Poke پیج’ بھی بنایا ہے جہاں صارفین اپنے پوکنگ کے اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں، پوکس کی ہسٹری چیک کر سکتے ہیں، اور ناپسندیدہ پوکس کو حذف بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، Poke کاؤنٹ کے ساتھ مختلف خاص آئیکونز بھی شامل کیے گئے ہیں، جیسے فائر ایموجی یا 100، جو بالکل اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کے اسٹریک سسٹم کی طرح کام کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی نوجوانوں کو دوبارہ فیس بک کی طرف راغب کرنے کے لیے ہے، کیونکہ دنیا بھر میں نوجوان صارفین کی تعداد فیس بک پر کم ہوتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2024 میں جب میٹا نے سرچ کے ذریعے Poke پیج کو آسانی سے دستیاب کیا تھا، تو صرف ایک ماہ میں پوکنگ کی تعداد 13 گنا بڑھ گئی تھی۔