Get Alerts

سکردو: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

سکردو: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

سکردو : سکردو میں معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ریچھ کے ناخن لگنے کی وجہ سے قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔ فوری طبی امداد کے لیے انہیں ریجنل ہسپتال سکردو منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔قرۃ العین بلوچ کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ان کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی، تاہم ان کی صحت بہتر ہونے کی خوشخبری سن کر سب نے راحت کی سانس لی۔

دیوسائی نیشنل پارک قدرتی حسن کا مقام ہے جہاں جنگلی جانور خاص طور پر ریچھ پایا جاتا ہے، اس لیے وہاں کیمپنگ کرتے وقت احتیاط کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔

ٹیگز: