راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا گیا ۔ علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک 2 لڑکیوں نے ان پر انڈ ا پھینکا اور بھاگ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں ۔
واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے لڑکیوں کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔
بعدازاں پولیس نے دونوں لڑکیوں اور ان کی گاڑی کو اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔