لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں روٹی اور آٹے کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، 100 گرام روٹی 14 روپے سے زائد قیمت پر فروخت نہیں کی جا سکتی، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آٹے کی قیمتوں میں بھی واضح حد مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا زیادہ سے زیادہ 905 روپے اور 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1810 روپے تک فروخت کیا جا سکے گا۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے سختی سے کہا ہے کہ روٹی اور آٹے کے نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔