Get Alerts

سونا مہنگا: فی تولہ قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی

سونا مہنگا: فی تولہ قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3552 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

 
 

ٹیگز: