Get Alerts

روہت شرما اور ویرات کوہلی کب ریٹائر ہورہے ہیں؟

روہت شرما اور ویرات کوہلی کب ریٹائر ہورہے ہیں؟

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے مستقبل کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کی جانب سے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کے کردار اور مستقبل پر بھی غور کیا جائے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے روہت شرما کو آئندہ ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فیصلے پر سابق کپتان خوش نہیں تھے، تاہم اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان سے بات چیت ہوئی تھی۔

دوسری جانب لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میں روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے بعد ان کی فوری ریٹائرمنٹ کے امکانات فی الحال کم ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے معاملے میں صورتحال روہت شرما سے قدرے مختلف ہے اور دونوں کھلاڑیوں پر فوری ریٹائرمنٹ یا ٹیم سے باہر ہونے کا دباؤ نسبتاً کم بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں تینوں تجربہ کار کھلاڑیوں کے مستقبل پر غور کے علاوہ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تشکیل، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے اور مستقبل کے سکواڈ سے متعلق بھی اہم امور زیرِ بحث آسکتے ہیں۔

تاہم روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے حوالے سے حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

ٹیگز: