Get Alerts

امریکا کی سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے  دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری

امریکا کی سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے  دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے، جس کا بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملے گا۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے اے جی ٹی۔150 انجنز کی علیحدہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ انجن لڑاکا ٹینکوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

 امریکی حکام کے مطابق مجوزہ دفاعی فروخت سے سعودی عرب کی مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

 امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو مزید دفاعی معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ عمان کو ایف سولہ طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کی خدمات کے لیے 188 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی گئی، جبکہ عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے جنگی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ٹیگز: