Get Alerts

لیڈی گاگا نے ایک منٹ میں تیار ہونے کا آسان طریقہ بتا دیا

لیڈی گاگا نے ایک منٹ میں تیار ہونے کا آسان طریقہ بتا دیا

امریکہ : مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے مداحوں کو اپنی انتہائی سادہ اور مختصر میک اپ روٹین سے آگاہ کردیا، جس میں وہ صرف تین میک اپ مصنوعات استعمال کرکے اپنا لک مکمل کرتی دکھائی دیں۔

40 سالہ لیڈی گاگا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’گیٹ ریڈی ود می‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ کم وقت میں تیار ہونے کے لیے انہیں صرف تین بنیادی میک اپ پراڈکٹس کافی لگتی ہیں۔

ویڈیو کے شروع میں گلوکارہ چہرے پر لگا گلابی فیس ماسک اتارتی ہیں۔ اس کے بعد وہ آنکھوں کے نیچے، ماتھے اور منہ کے اطراف کنسیلر لگاتی ہیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کرتی ہیں۔

اگلے مرحلے میں لیڈی گاگا چہرے کے مختلف حصوں، جن میں گال، پلکیں، جبڑا، ناک اور ماتھا شامل ہیں، پر کونٹور استعمال کرتی ہیں۔ آخر میں براؤن لپ لائنر کے ذریعے اپنے لک کو مکمل کرتی ہیں۔

لیڈی گاگا نے اپنی اس فوری میک اپ روٹین کو ’مائی ہولی ٹرینیٹی‘ کا نام دیا۔ ان کے مطابق کنسیلر، کونٹور اور لپ لائنر وہ تین اہم مصنوعات ہیں جن کی مدد سے وہ انتہائی کم وقت میں تیار ہوسکتی ہیں۔

اس مختصر ویڈیو میں گلوکارہ کو بغیر میک اپ کے بھی دیکھا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔

ٹیگز: