Get Alerts

انقرہ میں پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت، ترکیہ نے پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا

 انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 تقریب کا آغاز پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانوں سے ہوا۔ ترک وزیر دفاع یاشار گولر سمیت اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی، جبکہ ملی نغموں نے تقریب کو مزید جذباتی بنا دیا۔

 پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان پائندہ باد اور پاک ترک بھائی چارہ زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کہا کہ پاکستان صرف دوست ملک نہیں بلکہ ترکیہ کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، برادرانہ رشتے اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔

 یومِ دفاع و شہداء کی تقریب نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر بھرپور عکاسی کی۔

ٹیگز: