حتمی فیصلہ آنے تک اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں، عدالت

حتمی فیصلہ آنے تک اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں، عدالت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں  آئی جی سندھ کی برطرفی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے اے ڈی خواجہ کی برطرفی کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا جب تک حتمی فیصلہ نہ ہو جائے اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں گے ۔ آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل دلائل دیں گے۔ عدالت نے سماعت گیارہ اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنیکی منظوری کے ساتھ ساتھ سردار عبدالمجید کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ کے اس فیصلے پر اپنے ردعمل میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا تھا چارج نہیں چھوڑوں گا مجھے ہٹانے کا نوٹیفیکشن وفاق جاری کرے گا اور معاملہ عدالت میں ہے جو فیصلہ ہو گا وہ قبول کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں