شام کے حوالے سے امریکی پالیسی میں جلد تبدیلی آئے گی، امریکی صدر

شام کے حوالے سے امریکی پالیسی میں جلد تبدیلی آئے گی، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کا بیڑا اٹھا لیا۔ ٹرمپ نے ادلیب میں کیمیائی حملے کے بعد شام کے حوالے سے امریکی پالیسی بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی صدر نے بچوں کے قتل کو انسانیت کی توہین قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ شام اور صدر بشارالاسد کے بارے میں ان کا نقطہ نظر تبدیل ہوا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھی کہا کہ اقوامِ متحدہ شام سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہی تو امریکا شام میں یکطرفہ کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ واضح رہے ادلیب میں کیمیائی حملے میں اب تک 20 بچوں سمیت 722 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں