شاہد آفریدی سے محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی، عرشی خان

شاہد آفریدی سے محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی، عرشی خان

ممبئی : عرشی خان ، شاہد آفریدی سے پیار کرتی ہے اور  ہمیشہ کرتی  رہے گی ۔ پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے محبت میں عرشی خان نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔ عرشی خان نے ویڈیو میں کہا کہ میں ہمیشہ شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہوں گی چاہے مجھے بھارت میں کسی سے بھی لڑنا پڑے۔

تفصیلات  کے مطابق شاہد آفریدی نے عرشی خان کے بارے میں  سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں عرشی خان کو نہیں جانتا کہ وہ کون ہے ؟  عرشی خان اسی بیان سے بہت خوش ہو ئی اور نئی ویڈیو جاری کر دی ۔ جس میں اس نے کہا میرا یہ ویڈیو بیان شاہد آفریدی کیلئے ہے  اور شاہد آفریدی سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی ۔

یاد رہے کہ بھارت کی بے باک اداکارہ وقتاََ فوقتاََ شاہد آفریدی کی بدنامی کا باعث بنتی رہتی ہے۔ کبھی شاہد آفریدی کے جیتنے پر اسٹرپ ڈانس کا اعلان کرتی ہے اور کبھی پشاور زلمی کے جیتنے پر ویڈیو بیان جاری کرتی ہے۔