سندھ بھر میں سکول 2 ہفتے کے لیے بند کردیے گئے 

سندھ بھر میں سکول 2 ہفتے کے لیے بند کردیے گئے 
کیپشن: سندھ بھر میں سکول 2 ہفتے کے لیے بند کردیے گئے 
سورس: file

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 2 ہفتے کیلئے سکول بند کردیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سرکاری اورنجی اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل  رہیں گی۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات کے مطابق  بچوں کیلئے آن لائن ، ہوم ورک اور دیگر متبادل ذرائع سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ اسکول بند ہونے کے نوٹیفکیشن پرپرائیویٹ ایسوسی ایشن رہنماؤں نے اختلاف کیا ہے ۔

فیصلہ گزشتہ روز ویر تعلیم سعید غنی کی زیرصدارت ہونے والے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک  کے لیئےاسکول بند کردیے جائیں۔

سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سندھ میں کورونا پر قابو پالیا تھا لیکن اب پھر مثبت کیسز شرح بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے وفا ق سے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا سے سندھ آنے والی ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب ، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں سکولوں کی بندش کے حوالے سے این سی او سی کا بھی آج اجلاس ہو رہا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ تعلیمی ادارے 12 اپریل سے کھولے جائیں گے یا نہیں۔