Get Alerts

متحدہ اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس بھی طلب

متحدہ اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس بھی طلب

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس آج دن ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے ہنگامی اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں  ایم کیو ایم، بی اے پی اور جمہوری وطن پارٹی بھی شریک ہونگی، اجلاس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر سمیت  سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی۔ اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہو گا۔

 دوسری جانب  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس  آج شام  ساڑھے سات بجے طلب کر لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب  کیلئے ووٹنگ بھی آج ہی ہو گی۔

  

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا 3 اپریل کو ہونے والا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے باعث اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ڈپٹی سپیکر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا  کہ پنجاب اسمبلی میں جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے اس کی وجہ سے اجلاس 16 اپریل تک  ملتوی کیا گیا ہے تاکہ مرمت کرائی جا سکے۔ تاہم اب  اجلاس آج دوبارہ شام ساڑھے سات بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز ہیں، دونوں ہی رہنماؤں نے اپنی اپنی جیت کے بلند و بانگ دعوے کر رکھے ہیں تاہم دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

ٹیگز: