نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان

نیوزی لینڈ: ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔وطن واپسی پر ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کیلئے اتنا ٹائم مل جائے گا کہ وہ  بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

اس بارے میں کین ولیمسن  کا کہنا ہے کہ  انجری کے دوران  وہ  ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے مشکل وقت مین  تعاون کیا، انہوں نے کہا اس طرح کی انجری ہونا مایوس کن ہوتا ہے لیکن اب میرا فوکس ہے کہ میں سرجری کراؤں اور اپنا ری ہیب شروع کروں۔ اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن میں بھرپور کوشش کروں گا کہ فیلڈ میں واپس آؤں۔

کین ولیمسن نے کہا کہ ورلڈ کپ تک واپسی کا امکان نہیں ہے، میری تمام سپورٹ کوچ اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگی۔

 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں