حکومت نے فوج کو عدلیہ اور قوم کے سامنے لا کھڑا کیا ہے: عمران خان 

حکومت نے فوج کو عدلیہ اور قوم کے سامنے لا کھڑا کیا ہے: عمران خان 
سورس: File

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے فرار کے لیے حکومت کے اقدامات مسلح افواج کو عدلیہ اور قوم کے سامنے لا کر کھڑا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ اب پوری طرح سے واضح ہوچکا ہے کہ پی ڈی ایم ہر حال میں انتخابات سےفرار ہی چاہتی ہے۔ یہ سپریم کورٹ کے حوالے سےایک غیرآئینی قانون لے کر آئے اور انھوں نےعدلیہ کے خلاف قومی اسمبلی سےایک قرارداد منظور کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب انتخابات کو التواء میں ڈالنےکی کوشش کرنے اور سیکیورٹی کو اس کے ایک جواز کے طور پر استعمال کرنےکیلئےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ان کا یہ اقدام مسلح افواج کو عدلیہ ہی نہیں بلکہ براہِ راست قوم کے سامنے لاکھڑا کرے گا۔

مصنف کے بارے میں