پی سی بی کا گیری کرسٹن کو وائٹ اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

 پی سی بی کا گیری کرسٹن کو وائٹ اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

 
ذرائع کے مطابق پی سی بی کوچز کی تلاش کے لئے پہلے ہی اشتہار جاری کر چکا ہے، اشتہار میں 15 اپریل تک درخواستیں مانگیں گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رسمی کارروائی پوری ہونے پر پی سی بی دونوں کوچز کی تعیناتی کا اعلان کرے گا، رسمی کارروائی 15 اپریل تک پوری ہو گی جس کے بعد پی سی بی باقاعدہ اعلان کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار بھی دے دیا ہے۔ 

اسسٹنٹ کوچ کے لیے 20 اپریل تک خواہش مند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔

پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں