محمود خان پی ٹی آئی پی کے چیئرمین منتخب

محمود خان پی ٹی آئی پی کے چیئرمین منتخب

پشاور: سابق وزیراعلیٰ محمود خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین منتخب ہوگئےہیں۔


پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور اورکزئی نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین محمود خان پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئےہیں۔اورکزئی نے مزید کہا  کہ امید ہےمحمود خان کی رہنمائی میں پارٹی ترقی کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا، پرویز خٹک نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔