Get Alerts

بھارت میں نفرت کی سیاست عروج پر: بی جے پی کی مسلم دشمن مہم بے نقاب، یوگی آدتیہ ناتھ کی زہریلی تقریر  سے متعصبانہ ایجنڈا تیز

بھارت میں نفرت کی سیاست عروج پر: بی جے پی کی مسلم دشمن مہم بے نقاب، یوگی آدتیہ ناتھ کی زہریلی تقریر  سے متعصبانہ ایجنڈا تیز

نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنے روایتی متعصبانہ ایجنڈے کو تیز کر دیا ہے۔ انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد مذہبی منافرت پھیلا کر انتخابی فوائد حاصل کرنا ہے۔
 ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسام میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ "صرف بی جے پی ہی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مسلم آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کو روکنا بی جے پی کی ترجیح ہے اور ہر مسلمان کی نشاندہی کرکے اسے باہر نکالا جائے گا۔
 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پوری مہم آر ایس ایس کے اسکرپٹ پر مبنی ہے، جہاں مسلمانوں کے خلاف تعصب زدہ سوچ کو عوامی سطح پر ابھارا جا رہا ہے تاکہ ہندوتوا ووٹ بینک کو متحد کیا جا سکے۔

ٹیگز: