راولپنڈی: پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی کی فتوحات کے سلسلے کو اس وقت بریک لگ گیا جب ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نسیم شاہ انجری کے باعث سیزن سے دستبردار ہو گئے۔ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ میچ میں باؤلنگ کے دوران انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
طبی ماہرین نے نسیم شاہ کو کسی بھی قسم کی کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انجری مزید سنگین نہ ہو۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں نسیم شاہ جلد اپنا ری ہیب شروع کریں گے۔راولپنڈی کی انتظامیہ اب نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر کسی تجربہ کار فاسٹ باؤلر کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔