Get Alerts

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد  : پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

نیو نیوز کا کہنا ہے کہ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

 زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔