لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ویزا ایشو پر اوپر سے لیکر نیچے تک حکومتی عہدیدار چھلانگیں لگا رہے ہیں ،صاف دکھا ئی دے رہا ہے جعلی حکومت نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی ۔
ویزا اشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ الّلہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاءاللّہ مستقبل بھی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 6, 2021
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کے ویزا ایشو پر بات کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست لکھی نظر آ رہی ہے ،انہوں نے کہا اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ الّلہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاءاللّہ مستقبل بھی ہے۔
نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں ۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔ https://t.co/2zCodnnlYb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 6, 2021
مریم نواز نے مزید کہا کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے ،یہ جانتے ہیں نواز شریف ہی ان کو شکست دے سکتا ہے ،اپنی شکست کو یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں باقی شاید بعد میں پڑھیں گے ،نواز شریف آج ان لوگوں کے اعصاب پر سوار ہے ۔