تخریب کاری خارج از امکان نہیں، سوچ رہے تھے تین چار دن رہ گئے حادثہ نہ ہوجائے اور ایسا ہی ہوگیا: سعد رفیق 

تخریب کاری خارج از امکان نہیں، سوچ رہے تھے تین چار دن رہ گئے حادثہ نہ ہوجائے اور ایسا ہی ہوگیا: سعد رفیق 

لاہور : وزیر ریلوے خواجہ  سعد رفیق نے سانگھڑ حادثے میں اب تک کم از کم 15 ہلاکتوں اور متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’ ٹرین مناسب رفتار پر تھی اور اس کی سپیڈ 45 کلو میٹر فی گھنٹہ پر تھی۔

سعد رفیق کے مطابق ’ہمارا پورا سسٹم کام کر رہا ہے پہلے ریلیف کا کام ہو گا پھر انویسٹیگیشن ہو گی یہ تخریب بھی ہو سکتی ہے اور مکینیکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے۔ بدقسمتی سے اب تک 15 اموات کی خبر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ تین چار دن رہ گئے ہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے اور ایسا ہی ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں