Get Alerts

 اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

  اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور: اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔  پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 


تبادلوں کے لیے تمام درخواستیں آن لائن ہوں گی اور سکروٹنی بھی آن لائن ہوگی۔درخواستیں 12 اگست سے 31 اگست تک ای سسٹم سے آن لائن جمع ہوں گی۔

یکم تا 5 ستمبر سکروٹنی اور 6 تا 9 ستمبر سکروٹنی کے خلاف اپیل ہوگی اور اسی دوران اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔10  تا 11 ستمبر نظر ثانی درخواست پر فیصلے ہوں گے، 13 ستمبر کو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے تبادلوں کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے  جس کے مطابق تمام کیٹیگریز کے اساتذہ میرٹ میوچل ویڈ لاک معذور کوٹہ پر تبادلے کرا سکیں گے۔

ٹیگز: