Get Alerts

پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا ہے اور فوری طور پر اسرائیلی فوجیوں کا غزہ سے انخلا اور انسانی امداد کی بحالی ناگزیر ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جواز سے پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کرنا یا انہیں بھوکا مارنا درست نہیں۔

پاکستانی مندوب نے بتایا کہ اسرائیلی اخبار نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے، جو انسانی المیے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹیگز: