Get Alerts

ایلون مسک کا "ایکس" بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں,آن لائن اظہارِ رائے کا مستقبل خطرے میں؟

ایلون مسک کا

کیلیفورنیا:ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ حکومت آزادیٔ اظہار کو دبانے کے لیے سوشل میڈیا پر غیر آئینی پابندیاں لگاتی  ہے۔

مقدمے میں مہاراشٹرا کی ایک پوسٹ کا ذکر ہے جس میں ایک حکومتی رہنما کو "ناکارہ" کہا گیا تھا۔ پولیس نے اسے فرقہ وارانہ قرار دے کر ہٹانے کا حکم دیا، جسے ایکس نے سنسرشپ قرار دیا ہے۔

ایکس کا کہنا ہے کہ بھارتی قوانین سرکاری تنقید کو روکنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ قوانین غیر قانونی مواد کے خلاف ہیں اور دیگر بڑی کمپنیاں ان کی حمایت کرتی ہیں۔

یہ مقدمہ بھارت میں آن لائن آزادیٔ اظہار کے مستقبل پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

ٹیگز: