Get Alerts

ماہرہ خان کی سادگی نے مداحوں کے دل جیت لیے، مقامی مارکیٹ میں خریداری

ماہرہ خان کی سادگی نے مداحوں کے دل جیت لیے، مقامی مارکیٹ میں خریداری

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں کراچی کی ایک مقامی مارکیٹ میں خریداری کرتی ہوئی نظر آئیں، جہاں انہوں نے سادگی اور قدرتی انداز میں دلوں کو جیت لیا۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان سفید رنگ کے پرنٹڈ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں، اور بغیر کسی پروٹوکول یا سیکیورٹی کے کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں۔ ان کا سادہ اور بغیر میک اپ کا انداز ان کی قدرتی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ ماہرہ خان سیکورٹی خدشات کی وجہ سے خریداری کے بعد مارکیٹ سے جلدی باہر نکل گئیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی سادگی اور اعتماد کی بے حد تعریف کی۔ ایک مداح نے کہا، ’’اتنی بڑی اسٹار ہو کر بھی اتنی سادگی، واقعی قابلِ ستائش ہے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا، ’’سادگی میں جو حسن ہے، وہ کسی اور چیز میں نہیں‘‘۔

ماہرہ خان کی یہ ویڈیو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اصل خوبصورتی صرف بیرونی چمک دمک میں نہیں، بلکہ اندرونی سادگی اور اعتماد میں بھی ہوتی ہے۔

ٹیگز: