Get Alerts

چین کے گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے چکن گنیا وائرس کی وبا شدت اختیار کر گئی

چین کے گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے چکن گنیا وائرس کی وبا شدت اختیار کر گئی

چین: چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں مچھر کے ذریعے منتقل ہونے والے چکن گنیا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں اب تک سات ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وائرس کا سب سے زیادہ مرکز فوشان شہر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے کے بارہ دیگر شہروں میں بھی انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران تقریباً تین ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ہانگ کانگ میں بھی فوشان سے واپس لوٹے ہوئے 12 سالہ بچے میں چکن گنیا کی پہلی تشخیص ہوئی ہے۔

چکن گنیا ایک ایسا وائرس ہے جو متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہوتا ہے اور اس کی خصوصیت شدید بخار اور جوڑوں کے درد کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ وائرس انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا۔ اگرچہ چین میں یہ بیماری کم دیکھنے میں آتی ہے، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں یہ عام ہے۔

ٹیگز: