برطانوی وزیر اعظم تھریسامے پر خودکش حملے کا منصوبہ بے نقاب

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے پر خودکش حملے کا منصوبہ بے نقاب

اہم ترین برطانوی وزیر اعظم پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا

لندن :برطانوی خبر رسان ادارے نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی  وزیراعظم تھریسامے کوگزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے  برطانوی ایجنسی  اسکاٹ لینڈیارڈ، ویسٹ مڈلینڈزپولیس اورایم آئی فائیونے ناکام بنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابقحملہ آورڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق منصوبہ بنانے پردوحملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اورجنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔برطانوی حکام نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔