شہر میں پانی کی فراہمی کا ذمہ دار میئر ہوتا ہے، مصطفیٰ کمال

شہر میں پانی کی فراہمی کا ذمہ دار میئر ہوتا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں آلودہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کا ذمہ دار صوبے کا وزیرِ اعلیٰ یا گورنر نہیں ہوتا بلکہ شہر کا میئر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت میں بتایا کہ کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ نہیں بلکہ ڈھائی کروڑ سے بھی زیادہ ہے اور یہ 2020 تک تقریباً 3 کروڑ ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اس وقت 1240 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے لیکن شہر کو صرف 640 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس میں سے 540 ملین گیلن دریائے سندھ اور کینجھر جھیل جبکہ 100 ملین گیلن پانی حب ڈیم سے فراہم کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں