ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات میں وہیکل رجسٹریشن کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی روٖڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے وہیکل رجسٹریشن کی فیسوں میں ردو بدل کر دیا ہے ۔جن کا اطلاق شروع ہو چکا ہے ۔
نئی فیسؤں کے اطلاق کو دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کی طرف سے خاص منظوری کے بعد کیا گیا ہے ۔ نئی فیسوں کے شیڈول کے مطابق نئی گاڑی مالکان کو 400 درہم ادا کرنا ہوں گے ۔
تجدید کروانے کی صورت میں نئی فیس 350 درہم کردی گئی ہے ۔جو کہ پہلے 250 درہم تھی ۔ اسکے علاوہ فیسوں کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے ۔
