Get Alerts

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، نیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں اور ہائیکورٹ کی آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

نیب نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔