اسلام آباد ،پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسے نااہل حکمران نہیں آئے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ۔ ہم نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے اور اس حکومت کے خاتمے تک ہماری تحریک چلتی رہے گی ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری تحریک کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے ۔ حکومت کورونا کا معاملہ صرف اپوزیشن پر دباؤ بڑھانے کے لئے اٹھا رہی ہے ۔