قائد اعظم کے مجسمے سے نامعلوم افراد نے عینک چوری کرلی

قائد اعظم کے مجسمے سے نامعلوم افراد نے عینک چوری کرلی

وہاڑی : پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم افراد نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی ۔ قائداعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کمپلیکس وہاڑی میں نامعلوم افراد نے قائد اعظم کے مجسمے سے عینک اتارلی ۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز کے ذریعے پولیس چوروں کو تلاش کررہی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا ہے ۔  نامعلوم افراد نے بڑھتی ہوئی سردی کا فائدہ اٹھایا اور قائد اعظم کے مجسمے پر لگی عینک اتارنے کی جسارت کی ہے تاہم اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

یا درہے کہ پچھلے دنوں بہاولپور کے ہسپتال چوک میں لگے پاکستانی ہاکی کے معروف کھلاڑی اور سابق اولمپیئن سمیع اللہ کے بنائے گئے مجسمے سے ہاکی اور گیند بھی چوری ہوگئی تھی ۔ بعد ازاں پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرلیا تھا ۔