سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

Pakistan Saudi Arabia, PIA Flights,

اسلام آباد:سعودی عرب جانےو الے مسافروں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی ،اب سعودی عرب جانے والے مسافروں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ  پی آئی اے کو مزید پروازوں کی اجازت مل گئی ہے ۔


نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کیں، پی ائی اے کے کنٹری مینجر کی سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے اعلی عہدیدار علی رجب سے ملاقات کی تھی جس میں  ہفتہ وار 33 سے بڑھا کر 48 پروازیں کردی گئیں  ۔


 سی ای او پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے اب پاکستان سے سعودیہ عرب کیلئے ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کہتے ہیں پروازوں کا مقصد کویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہچانا ہے، ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے۔