پنجاب میں گورنرراج کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی ، حکومت نے آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا

پنجاب میں گورنرراج کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی ، حکومت نے آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا
سورس: File

لاہور: حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاﺅس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی۔

تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد  اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب ہوگا۔ ق لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔ 

علاوہ ازیں آصف زرداری نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں