بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل کے مقابلے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا نے  دعوی ٰ کیا ہے کہ  دپیکا فٹبال ورلڈکپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی  خاتون اداکارہ ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  اداکارہ  اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے جلد قطر روانہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ  دپیکا پدوکون  رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں  وہ  فیسٹول  کی  جیوری ممبر  بھی تھیں۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں