ملک میں کوئی معاشی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا رہی: مصدق ملک

ملک میں کوئی معاشی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا رہی: مصدق ملک

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی معاشی ایمرجنسی نہیں لگائی جا رہی اور نہ ہی اس بارے میں سوچا جا رہا ہے، روس سے تیل خریداری کیلئے امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ حکومتی سطح پر معاشی ایمرجنسی لگانے سے متعلق غور نہیں کیا جا رہا، پاکستان نے چند روز پہلے سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر ادا کئے ہیں جبکہ مزید 3 ارب ڈالر رول اوور ہونے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل خریداری کیلئے امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں ہو گا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) روس سے تیل خریداری کی صرف باتیں کرتی تھی جبکہ روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیں۔ 
وزیر مملکت نے کہا کہ جو روس سے بات چیت ہوئی وہ بتادی ہے، اگرکوئی کہتا ہے کہ روس تیل نہیں دے رہا تو کیا کہہ سکتا ہوں، روسی وفد بات چیت کیلئے 20 جنوری کو آئے گا، ایسے ہوا میں کہہ دینے سے معاہدہ نہیں ہوجاتا، عمران خان لفافہ نکال کرجو بھی کہہ دیں سچ بن جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں