بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، یونٹس کی بجائے رقم ملے گی

بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، یونٹس کی بجائے رقم ملے گی

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے پاور کمپنیوں اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے تمام گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے مفت بجلی یونٹس  کی سہولت ختم کرتے ہوئے انھیں  رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17 سے 21 کے افسران کو یکم دسمبر 2023 سے ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی۔

 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کے بجائے 21ہزار996 روپے ملیں گے۔گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے، اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46ہزار 992روپے دیےجائیں گے۔ جبکہ گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران کو اب متعلقہ بجلی کمپنیوں میں بل ادا کرنے ہوں گے۔