Get Alerts

پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز؛ 24 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز؛ 24 دہشت گرد گرفتار

لاہور: دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 24 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائیاں رواں ہفتے میں 364 مختلف مقامات پر کی گئیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔ حکام نے کہا کہ گرفتار افراد دہشت گرد تنظیموں سے منسلک تھے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: